فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایپٹا کے چیئرمین شیخ حافظ اصغر علی قادری نے کہا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔روپیہ ناقدری کا شکارِپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 40978 پر آگیا ہے۔ایپٹا کے چیئرمین شیخ حافظ اصغر علی قادری نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے کے 15 یونٹ کا بند ہونا حکومتی نا اہلی ہے جبکہ غیر اعلانیہ بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے تربیلہ ڈیم سے بجلی پیداوار میں 90 فیصد کمی واقع ہونا موجودہ حکمرانوں کو کیوں نظر نہیں آرہی؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں جاری بدترین معاشی بحران اور بجلی و گیس کی بے لگام لوڈشیڈنگ سمیت آٹا گندم بحران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کیاآج صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کیاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغازِڈالر کی قدر میں اضافہ، حکمران اور اپوزیشن کے درمیان بلی چوہے کا کھیل معاشی عذاب کا سبب بن چکا ہے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک صورتحال تک پہنچ چکے ہیں4.5 ارب ڈالرز رہ جانا موجودہ اتحادی حکومت کے لیے شرمناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے نااہل وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے پر تلا ہوا ہے۔
44