54

دو موٹرسائیکلوں میں تصادم 1 زخمی کی حالت تشویشناک

کنجوانی(نامہ نگار)رات کی تاریکی اور دھند کے باعث دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر ٹی ایچ کیو سمندری جبکہ دوسرے کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں540گ ب کا رہائشی رمضان گجر اپنے ساتھی کاشف گلزار کے ہمراہ رات نو بجے کے قریب کھیتوں سے واپس گائوں کی طرف جا رہا تھا کہ دھند اور تاریکی کے باعث مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں محمد رمضان اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار نواحی گائوں453گ ب کا رہائشی پیر سدا حسین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں