فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 76ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجازاحمد کوفیصل آباد سے عارف والا’ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین کو تاندلیانوالہ سے ساہیوال’ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود کو جھنگ سے پتوکی’ایڈیشنل سیشن جج محمد یٰسین عدیل کو لاہور سے تاندلیانوالہ’ ایڈیشنل سیشن جج محمد ضیاء الطارق کو لاہور سے تاندلیانوالہ’ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید کو راولپنڈی سے فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ تبدیل ہونے والوں میں دیگر اضلاع کے ایڈیشنل سیشن ججزشامل ہیں۔
66