فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سرگودھا ڈویژن کے سپیشل جج سنٹرل راجہ پرویز اختر نے تھانہ ایف آئی اے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ندیم کو 5 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ ساتھی ملزم یوسف کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ ملزمان نے 2016ء کے دوران شہباز حسین نامی شخص اور اس کے بھتیجے کو یونان بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 4,50,000/- روپے وصول کئے، بعدازاں حسب وعدہ نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی جس پر ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ملزم ندیم کو مذکورہ بالا قید وجرمانے کی سزا کا حکم سنایا اور ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔
45