فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مدن پورہ میں کامیاب چھاپہ مارکر جانوروں کی آلائشوں اورچربی سے تیل تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی۔1300لیٹر مضرصحت غیرمعیاری اورمضر صحت تیل کو قبضہ میں لیکر تلف کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ غلام محمد آباد کے علاقہ مدن پورہ میں جانوروں کی آلائشوں اورچربی کو پگھلا کر غیر معیاری اورمضر صحت تیل تیار کیا جا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا جس پر ڈائریکٹراپریشن فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر مذکورہ یونٹ کو پکڑ لیا اورموقع پرموجود ڈرموں میں سٹور کیا جانیوالا 1300لیٹرمضرصحت آئل قبضہ میں لیکر تلف کردیاگیا اورانکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
98