62

الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے مفت رضائیاں فراہم کرنیکا آغاز کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے شدید سردی سے بچنے کیلئے مریضوں کے لواحقین کو رات بسر کرنے کیلئے رضائیاں فراہم کرنے کا آغاز کردیا مریضوں کے لواحقین اپنا شناختی کارڈ جمع کروا کر رات کو 8بجے سے صبح 8بجے تک مفت رضائیاں حاصل کرسکیں گے ۔ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹرارشد چیمہ نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال گیٹ نمبر3کے مسافر خانہ میں شدید سردی سے بچنے کیلئے مریضوں کے لواحقین رات بسر کرنے کیلئے بلامعاوضہ رضائیاں حاصل کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں