51

جنوری ‘ فروری میں طلبہ کیلئے یونیفارم پہننے کی پابندی ختم

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے جنوری اور فروری کے ماہ کے لیئے یونیفارم پر پابندی ختم کر دی ہے’ سکولوں کے بچے بچیاں ہر رنگ کے کپڑے’ سویٹر’ جرسیاں اور رومال پہن سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو گرم رکھ سکیں’ محکمہ سکول ایجو کیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کاسویٹر ‘ جیکٹ ‘ ٹوپی اورجرابیں پہننے کی اجازت ہو گی ‘ طلبہ یونیفارم کے علاوہ بھی کسی قسم کی جرسی ‘ کوٹ یا گرم کپڑے پہن سکتے ہیں ‘ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا ‘ واضح رہے کہ والدین کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ مہنگائی میں یونیفارم والے سویٹر ‘ جیکٹ ‘ ٹوپیاں اور جرابیں خریدنے کی پالیسی میں نرمی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں