فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے دو تھانوں کے ایس ایچ او کے تقرر وتبادلے کر دیئے، ناقص کارکردگی پر دو کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں سب انسپکٹر محمد شاہد کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری سے ایس ایچ او ترکھانی تعینات کر دیا گیا، لیڈی سب انسپکٹر مدیحہ ارشاد کو تھانہ سول لائنز سے ایس ایچ او تھانہ وویمن کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ناقص کارکردگی کی بناء پر سب انسپکٹر زاہد علی اعوان کو تھانہ ترکھانی سے ایس ایچ او شپ سے ہٹا کر جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز جبکہ ایس ایچ او تھانہ وویمن لیڈی سب انسپکٹر صالحہ خالد کو جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز کے لیے بھجوا دیا گیا۔
47