سرگودہا (بیوروچیف) ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کی سربراہی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ا راضی واگزار کروا کرسرکارکی تحویل میں دلوائی جا ر ہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ا ینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کوباوثوق ذ ر ائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ جنگلات تھل چراگاہ ڈ ویژن بھکرکے زیر انتظام و انصرام رکھ گوہر والاکا کل 24220ایکٹر7کنال 3مرلہ ہے جس میں سے مقامی افراد نے 26ایکٹر سے زائد رقبہ پر محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ۔ جس پر ریجنل ڈ ا ئر یکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے ظہیر احمد اسسٹنٹ ڈ ا ئر یکٹر ( تفتیش)، اینٹی کرپشن بھکر کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی۔
84