فیصل آباد (پ ر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ ( ن) کلچر ونگ فیصل آباد رانا آصف ارشد خاں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور معاشی ز بو ں حالی ماضی کی ناقص پالیسیوں کا پیش خیمہ ہے ملک مشکل دور سے نکل کرخوشحالی کی جانب گا مز ن ہے ملک کی خد مت اور عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے وزیر اعظم دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی کے الزامات سمیت ا پنے تما م جھوٹے بیانیوں سے مکر کر ایک بار پھر یو ٹرن لے کر عوام کو بیوقوف بنا نے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہے عوام فسادات اور دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر کے ملک کی خدمت کرنیوالوں کیساتھ کھڑی ہے۔
51