پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں بیمار ذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے ، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ۔اداکارہ مہوش حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں، میرا خاندان ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدر کی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں، جن کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بے عزتی کرنا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں۔ مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے ۔سوشل میڈیا پر ان چیزوں کو آگے پھیلانے والے بھی اس جرم کے مرتکب ہیں، یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے ۔
55