ساہیوال(بیوروچیف) شہر اور گردونواح میں بننے والے میڈیکل اسٹورز پر ناقص اور غیر معیاری ادویات مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں،میڈیکل سٹور مالکان نے زیادہ نفع کے لالچ میںناقص اورغیر معیاری ادویات فروخت کرکے قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہیے ہیں،ضلع بھر میں تعینات ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن دیکھائی دے رہی ہے۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں،نیم حکیموں،فارمیسی و میڈیکل سٹور پر کام کرنے والے غیر تربیت یافتہ سیلزمینوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھاہے۔ناقص اور غیرمعیاری ادویات کی خریدوفروخت کھلے عام جاری ہے جس سے مریضو ں کو مزید بیماریوں کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔
51