مکوآنہ(نامہ نگار)نعمان علی ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا اچانک مکوآنہ کا دورہ بازاروں میں گرانفروشوں اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے گرانفروشوں کیخلاف دوران چیکنگ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نعمان علی ڈوگر نے زیادہ قیمت پر چیزیں بیچنے پر جرمانے کیے اور موقع سے دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔دریں اثنا پھلوں وسبزیوں اور چکن کے نرخنامے آویزاں نہ ہونے متعدد دکانداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
38