42

حاجی یوسف کی پوتی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)حاجی یوسف کی پوتی رضائے الہی سے انتقال کر گئی، نماز جنازہ مرکز القدوس غلہ منڈی میں ادا کی گئی، تفصیلات کے مطابق چوہدری حبیب اللہ عطار،حاجی یوسف ماشااللہ کراکری والے کی پوتی عبداللہ یوسف کی بیٹی رضائے الہی سے انتقال کر گئی نمازِ جنازہ مرکز القدوس اہل حدیث غلہ منڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میجر ریٹائرڈ رائے حبیب اللہ، میاں وقاص خالد،ملک خالق،میاں عدنان ،سینئر صحافی حاجی عبد الرزاق،جنرل سیکرٹری پریس کلب صابر گھمن سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے انکی رہائش گاہ نیا بازار گلی نمبر 4 میں واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں