50

ضلع چنیوٹ میں قیام امن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جارہاہے ‘ ڈی پی او عمران ملک

چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے چنیوٹ پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ای پولیس پوسٹ کی سال 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے سال 2022میں مختلف علاقوں میں 3لاکھ سے زائد مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے 96مجرمان اشتہاری پولیس کے شکنجے میں آگئے۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے 85عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے سال2022میں 1لاکھ 90ہزار سے زائد مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ای پی پی کے ذریعے 526مسروقہ گاڑیوں،موٹرسائیکلیں،رکشہ وغیرہ پکڑے گئے جن کو تھانہ جات میں بند کروایاگیا۔۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کرائم پاکٹ ایریاز میں چیکنگ کا دائرہ کار مزید بہتر بنایاجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں