44

چیف ٹریفک آفیسر آصف صدیق کا ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے مثالی اقدام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرچوہدری آصف صدیق نے ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرتے ہوئے پرانی چالاننگ ایپ کو ختم کرکے نئی چالاننگ ایپ جدید فیچر کیساتھ منسلک کردی جس کے مطابق کسی بھی گاڑی کے چالان کو (AVLS)اینٹی وہیکل لیفٹنگ سٹاف کی (CRO)کریمنل ریکارڈ آفس روٹ پرمٹ’فٹنس سر ٹیفکیٹ اور محکمہ ایکسائز کیساتھ بیک وقت منسلک کیاگیا ہے ۔ڈیجیٹل چالاننگ ایپ سے ٹرانسپرنسی آئیگی اس شخص اوروائلشن کرنیوالی گاڑی اورافراد کا ڈیٹا تینوں مقامات پر محفوظ ہوگا ۔سی ٹی او نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پراگرکسی شخص کا چالان ہوگا اور اس نے کونسی گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس آدمی اور گاڑی کے نمبر کیساتھجدید ڈیجیٹل چالاننگ ایپ کے ذریعے تمام مقامات کو مذکورہ شخص اور گاڑی کے متعلقہ تمام معلومات پہنچ جائیں گی اوراگر گاڑی کے متعلقہ تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوگی اوراگرگاڑی چوری یا محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ نہ ہوگی تواسکی فوری معلومات حاصل ہونگی ڈرائیور’شخص اورکون کونسی گاڑی کا کتنی مرتبہ چالان ہوا ہے اسکی تمام معلومات کا ریکارڈ جمع ہوگااس حوالے سے ٹریفک وارڈنز کو نئی ڈیجیٹل ایپ ڈائون لوڈ کرنیکا حکم دیدیاگیا ۔چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہری چالان کے وقت اپنا موبائل نمبردرست لکھوائیں اوران کو بھی چالان کا وقت’مقام کا مسیج بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈیجیٹل چالاننگ ایپ سے ٹریفک چالان سسٹم میں مزید شفافیت آئیگی۔اب ٹریفک وارڈن کے موبائل میں چالاننگ ڈیوائس کے طورپر استعمال ہونگے۔شہری کو چالان کا مسیج موصول ہونے کے بعد آن لائن ادائیگی کی سہولت ارسال کرتے ہوئے چالان ادا کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں