45

ڈاکٹر وں کے کمروں کا صفایا کرنیوالی جعلی لیڈی ڈاکٹر پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھار کر ڈاکٹروں کے کمروں میں جا کر اشیاء چوری کرنیوالی خاتون پکڑی گئی، تھانہ سول لائن پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جواں سالہ لڑکی رباب دختر مصور حسین لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھار کر مختلف وارڈز میں مریضوں کو چیک اپ کے بہانے ڈاکٹرز کے کمروں میں جاتی تھی اور ڈاکٹرز کے بیگز سے نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتی تھی، تاہم ڈاکٹروں کی آئے روز اشیاء چوری ہونے کی اطلاع پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا تو ایک لڑکی لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھار کر مختلف وارڈز میں گھومتی نظر آئی اور جانچ پڑتال کرنے پر ڈاکٹرز نے مذکورہ خاتون کو پکڑ لیا اور اس کے بیگ سے نقدی’ ڈاکٹر کے شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ بھی برآمد ہوا۔ جس پر ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ لڑکی کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں