42

تیز رفتار کار ٹرالر کے نیچے گھس گئی ‘ 2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمال پور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر کے نیچے گھسنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے نعشیں پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار نمبری AXB-612 پر سوار فیملی فیصل آباد آ رہی تھی کہ جب وہ کمال پور انٹرچینج کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث سامنے ٹرالر کے نیچے گھس کر بری طرح تباہ ہو گئی اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار میں سوار 20 سالہ شہریار ولد اظہر نعیم’ 24 سالہ عامر بشیر ولد بشیر احمد’ 20 سالہ خدیجہ دختر بشیر’ 9 سالہ کائنات دختر مظفر’ 20 سالہ آرزو دختر بشیر احمد’ 15 سالہ انعم دختر اظہر نعیم’ 66 سالہ مہربان ولد شاہ جہاں اور تحمینہ دختر اظہر نسیم کو کار سے باہر نکالا تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے 24 سالہ عامر بشیر ولد بشیر احمد’ 20 سالہ شہریار ولد اظہر نسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں