کمالیہ(نامہ نگار) مہر سعید سے سیال سے پریس کلب کمالیہ کے اراکین اور پرنسپل سپیئر ئیر کالج کمالیہ کیمپس پروفیسر ندیم انور کی ملاقات۔ آئے روز ہونے والے ٹریفک حادثات پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر حادثات سے بچا جا سکتا ہے: مہر سعید سیال۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر سعید سیال سے صدر الیکٹرونک میڈیا امجد سعید، جنر ل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا ندیم عباس قمر، ممبر پریس کلب عمران سدھو اور پرنسپل سپیئر ئیر کالج کمالیہ کیمپس پروفیسر ندیم انور نے گزشتہ روز ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئے روز ہونے والے ٹریفک حادثات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر سعید سیال نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ملک بھر میں ہر سال پچیس سے تیس ہزار افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان کھو دیتے ہیں اور ہزاروں افراد شدید زخمی اور مستقل طور پر معذور ہو جاتے ہیں۔ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کے علاوہ عام شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری، اور سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ دوران سفر جلد بازی سے اجتناب برتتے ہوئے دوسری ٹریفک بالخصوص پیدل افراد کا خیال رکھنا چاہئے۔
51