سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا اور گردونواح میں گیس کی بندش نے عوام کو بدستور پریشانی میں مبتلا کئے رکھا شہر بھر کے مختلف علاقوں میں 18-18 گھنٹے گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بازاروں سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ ہوٹلوں سے صبح و شام کا ناشتہ و کھانا لانے پر مجبور ہیں ان دونوں اوقات میں گیس نہیں ہوتی جبکہ دن کے اوقات میں گیس نہ ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جن مقامات پر کہیں تھوڑی بہت گیس آرہی ہے وہاں پر لوگوں نے کمپریسر وغیرہ لگا کر گیس کو کھینچنے کا عمل شروع کررکھا ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ جب گیس نہیں آئیگی تو مجبوراً کمپریسر سے گیس حاصل کرنا پڑتی ہے کیونکہ بازاروں سے مہنگے داموں کھانا خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔
86