گوجرہ(نامہ نگار)خاتون سمیت دو افراد نے محنت کش کو نشہ آور جوس پلا کر رکشہ اور نقدی وغیرہ سے محروم کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر351ج ب کانثار مسیح موٹر سائیکل رکشہ چلا کر محنت مزدوری کر تاہے جسے مسافر کے روپ میں ایک نامعلوم خاتون سمیت دو افرادنے اسلام پورہ چھوڑنے کیلئے کہاجنہیں وہ رکشہ پر سوار کر کے اسلام پورہ جارہاتھاکہ بائی پاس سمندری روڈ پر مذکوران نے اسے نشہ آور جوس پلا کر بے ہو ش کر لیااوراس کارکشہ ونقدی وغیرہ لے کر فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔
50