38

محکمہ خوراک میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں 225 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر’ فوڈ گرین انسپکٹر اور فوڈ گرین سپروائزر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ فوڈ میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی وجہ سے خالی ہونے والی آسامیوں کو فوری طور پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سیکرٹری فوڈ نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی 21′ فوڈ گرین انسپکٹر کی 38 اور فوڈ گرین سپروائزر کی 166 آسامیاں خالی ہیں اور جہاں پر فوری طور پر مذکورہ ملازمین کو بھرتی کیا جائے تاکہ محکمہ فوڈ کی طرف سے مختلف اجناس کی ترسیل میں بہتر بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں