42

علامہ سعید احمد اسعد کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

کمالیہ (نامہ نگار) علامہ سعید احمد اسعد کی وفات پر سنی تحریک کمالیہ کا تعزیتی اجلاس۔ اجلاس کی صدارت ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کی۔ علامہ سعید احمد اسعد کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ ملک اصغر علی۔ تفصیل کے مطابق علامہ سعید احمد اسعد کی وفات پر سنی تحریک کمالیہ کی جانب سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدرات رہنما سنی تحریک کمالیہ ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کی۔ اجلاس میں سنی تحریک کمالیہ کے ورکرز سمیت مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنما سنی تحریک کمالیہ ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کہا کہ علامہ سعید احمد اسعد کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ساری زندگی اہلسنت وحق بیان کرنے میں گزاری وہ سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ علامہ سعید احمد اسد جو کہ مفتی امین رحمتہ اللہ علیہ کے جانشین و فرزند تھے انہوں نے ساری زندگی اہلسنت و حق بیان کرنے میں گزاری وہ اہلسنت کی جان اور امان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں