42

عمران خان نے تجربہ کاروں کی سیاست کی کمرتوڑدی

مکوآنہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئرراہنما ،سابق ایم پی اے امیدوارپی پی 105رائے احسن رضاکھرل نے چک نمبر 71گ۔ب اضافی آبادی میں جوئیل عامر سہوتراسابق ایم پی اے کے ہمراہ شکیل پادری’ شاہد گِل’ ملک رمضان سابق کونسلر’ سلیم مسیح و دیگر سے ملاقات کی اور مختلف تقریبات و کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔اس موقع پر تمام مسیح برادری نے آمدہ عام انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیا ست سے مائنس کرنے کے خواہش مندو ں کی خود سیا ست بند گلی میں داخل ہو گئی ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پی ڈی ایم جماعتوںکی پنجاب میں کمر ٹو ٹ گئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی ٹو ٹنے کے بعد عملی طور پر پنجاب میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفا یا ہو گیا ہے عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی کے سامنے پی ڈی ایم والے بچے ثا بت ہو ئے عمران خان نے نا نہاد تجر بہ کار جماعتو ں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کی سیاست کی کمر تو ڑ دی ہے ان شا اللہ عام انتخابات میں پوری قوم ان سیا سی ڈاکوئوں کو اپنے گھرو ں کے سامنے سے بھی گزرنے نہیں دے گی۔ انہو ں نے کہاکہ 70سا لو ں میں لو ٹ مار سے جا ئیدادیں بنانے والی سیا سی جماعتیں الیکشن میں تانگہ پار ٹیاں ثا بت ہو نگی کیو نکہ پوری قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے سا تھ کھڑی ہے ۔ ان شا اللہ تحریک انصا ف الیکشن میں دو تہائی اکثر یت سے اسمبلیو ں میں واپس آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں