جڑانوالہ(نامہ نگار)بار کے سالانہ انتخابات کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 6 نامزد سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج، وکلا برادری سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو کال موصول ہوئی کہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں تنائج اور جیت کی خوشی میں بار روم کے سامنے ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے پولیس تھانہ سٹی نے 6 نامزد اور 4 کس نامعلوم افراد کے خلاف 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے دوسری جانب وکلا برادری نے مقدمہ درج کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کو فی الفور خارج کیا جائے۔
44