46

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کم از کم68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے،بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کی نجی فضائی کمپنی یئٹی ایئر (Yeti Airlines) کا طیارہ ملک کے وسط میں واقع شہر پوکھارا کے نئے اور پرانے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ایئر لائن کے ترجمان سدرشن برتوالا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار گرودت دھکل نے کہا ہے کہ حادثے کے وقت ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ سے 45 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی طیاروں کے اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگارکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں