40

ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے عوام عمران خان کا ساتھ دیں

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 عاطف مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ خوش قسمت انسان ہیں جسے اللہ نے سب کچھ دیا لیکن انہیں فکر پاکستان کے عوام کی ہے اور اسی فکر کے تحت وہ سیاست میں آئے۔ روایتی سیاست دان جس طرح ملک کو تباہ کر رہے ہیں اسے بچانے میں عوام عمران خان کا ساتھ دیں۔ عمران خان کو کسی کا خوف نہیں اگر خوف ہے تو صرف اللہ کا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عوام سے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے جمہوری حکومت قائم کرے گی اور ملک سے چوروں اور لٹیروں کو صفایا کریگی۔ ان لوگوں نے چند ماہ میں ہی ملکی معیشت کو ڈبو دیا۔ ملک اس وقت ڈیفالٹ کے خطرے سے دو چار ہے مگر یہ لوگ اپنے بینک بیلنس بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ ان لو گوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں