ساہیوال(بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چئیر مین یونین کونسل ملک فاروق نے حضرت سیدنافاطمہ الزہراہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے مو ق پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمة الزہرا ہ کی تعلیمات دنیا بھی کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل خاتم الانبیاحضرت محمد مصطفی کی صاحبزادی خاتون جنت حضرت فاطمة الزاہ ہیں جن کی سیرت قابل تقلید ہے آج کی عورت بی بی فاطمة الزہراہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیروکار بن جائے تو گھر جنت کا گہوارہ بنا سکتی ہے ۔ہمیں یوم خواتین مغرب کیساتھ منانے کی بجائے سیرت فاطمة الزہراہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پھیلانے کیلئے سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قرار دینا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے مغربی ثقافت نہیں اسلامی تعلیمات نمونہ عمل ہیں مگر افسوس کہ آج این جی اوز مغربی ثقافت کو پھیلانے میں مصروف ہیں جو کہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے آپ نے طرح طرح کی مصیبتیں اور مصائب جھیل کر شریعت محمدی کو ہمیشہ کیلئے زندہ جا وید کر دیا ۔
40