جڑانوالہ(نامہ نگار)پل جھال نہر گوگیرہ برانچ سے 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 128 گ ب پل جھال نہر گوگیرہ برانچ میں تیرتی لاش دیکھ کر راہگیروں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کیا پولیس کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت آصف ساکن 240 موڑ کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
50