37

تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ بند ‘ طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تعلیمی بورڑ فیصل آباد کی ویب سائٹ بند ہونے سے لاکھوں طلبا و طالبات کا مستقبل دائو پر،داخلہ بھیجنے کی کی کل آخری تاریخ ،والدین ٹیچرز،نجی تعلیمی اداروں کے مالکان زہنی پریشانی کا شکار،ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کا تاریخ بڑھانے کا مطالبہ رانا شاہد مقرب،تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں شمولیت کرنے والے امیدواروں کی داخلہ فیس کے شیڈول کے مطابق کلاس نہم کے امیدواروں کیلئے داخلہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 18جنوری ہے تعلیمی بورڑ فیصل آباد کے آفسران کی نااہلی اور غفلت کے باعث ڈیٹا سپیس کم ہونے کے باوجود پی ٹی سی ایل سے معاہدہ میں تاخیر کی گئی جس کے باعث ویب سائٹ بند ہو گئی جس سے طلبا و طالبات ،والدین اساتذہ،نجی تعلیمی اداروں کے مالکان زہنی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ داخلہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 18جنوری مقرر ہے ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے عہدیداران ،رانا شاہد مقرب،محمد اسلم بٹ،میاں رضوان ،طارق سندھو،زاہد رشید بسرا،غلام سرور،رانا ابرار،سیف اللہ،مرزا ذوالفقار و دیگر نے چیرمین پنجاب بورڈ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نہم کلاس کے طلبا و طالبات کے داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں