28

3تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل’ ایک لائن حاضر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایک ایس ایچ او کو لائن حاضر کرتے ہوئے مزید 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او سول لائن سب انسپکٹر سید عتیق شاہ کو لائن حاضر کر دیا، ایس ایچ او ملت ٹائون سب انسپکٹر رانا مغفور کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات کر دیا جبکہ سب انسپکٹر خواجہ عمران منان کو تھانہ ستیانہ سے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ رضا آباد انسپکٹر سلیم رضا کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ تعینات کر دیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں