ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں 321ج ب میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گائوں کے بااثر نوجوان خضر عباس نے محنت کش خاتون(و)کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، واقعہ کا علم ہونے پر علاقہ معززین نے متاثرہ خاتون کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے واقعہ کا علم ہونے پر متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کروایا جس کے بعد تھانہ صدرپولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔ متاثرہ خاتون (و) بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ ھیپی لائف آرگنائزیشن کے خواتین کراسس سنٹر پہنچی جہاں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بارے میں بتایا ۔ متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ھیپی لائف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر سلطان محمود نے خاتون کو تسلی دی کہ اس کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، بعد ازاں متاثرہ خاتون کو ڈی ایس پی صدر سرکل رحمان قادر سے ملوایا اور خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاگیا، ڈ ی ایس پی رحمان قادر نے متاثرہ خاتون کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی گرفتار کیلئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گی جو جلد ملزم کو ٹریس آئوٹ کرے گی ،متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ورنہ میں خودکشی کرلووںگی۔
34