46

ایڈن گارڈن اور 217ر ب میں 2 افراد کا بہیمانہ قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن میں رقم کے تنازعہ پر دوست نے دوست اور تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ 217 رب میں لڑکی کے اغواء پر لعن طعن کرنے پر مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن کے رہائشی رانا عمر زمان ولد محمد زمان کا رضا آباد کے رہائشی دوست محسن سے رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، مبینہ طور پر محسن دوست کے گھر آیا اور جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے فائرنگ کر کے عمر زمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ 217 رب کے رہائشی اﷲ دتہ نے بتایا کہ ملزم عثمان میراں نے لڑکی کو اغواء کیا تھا جس پر اسکے بھائی عثمان حیدر نے اسکو لعن طعن کی تو وہ مشتعل ہو گیا، گزشتہ روز عثمان حیدر گندے نالے کے قریب جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسکو گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں