فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سی ٹی او فیصل آباد کی خصوصی کاوش’ڈی ٹائپ گول چکرسمندری روڈ بند’تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق کی ذاتی کاوش کو اشتیاق رسول ڈی ایس پی ٹریفک سرکل پیپلز کالونی نے عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے منظوری حاصل کر کے شہریوں کوبلا رکاوٹ ٹریفک بہائو فراہم کرنے کیلئے ڈی ٹائپ گول چکر کو بند کر کے دونوں اطراف یو ٹرن بنا دیئے گئے ہیں اور اس عمل کا ٹیسٹ رن شروع کردیاگیا ہے۔ گول چکر بند کرنے سے سمندری روڈ پر سفر کرنیوالے شہریوں کو ڈی ٹائپ پل پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کی سہولت میسر ہو گی۔ شہریوں کی طرف سے سی ٹی او فیصل آباد کی اس کاوش کو بے حد سراہا جا رہا ھے۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔ لیکن شہریوں کو بھی لازمی طور پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے اور خاص طور پر موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔
43