50

مشاورت کاآج آخری روز

لاہور(بیوروچیف)نگران وزیراعلی کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آخری روزہے، آج رات وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے 14 جنوری کو وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کیلئے خط لکھا تھا،اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی کیلئے نام تاحال سامنے نہ آ سکے ،حکومتی اتحاد نے نگران وزیراعلی کیلئے 3 نام گورنر کو تجویز کر دیئے تھے ،وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں