45

پاکستان کو مشکل ترین معاشی مسائل کا سامنا ہے ‘ وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس ہے۔ پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ملکوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔پاکستان خلیجی ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔شہباز شریف نے مشرقی یورپ میں کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چین اور امریکا کے درمیان پل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں