فیصل آباد(پ ر) مرکزی تاجر اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ یوسف گچھا نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری مذاکرات پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بہت بڑی تجارتی منڈی ہے ، پاکستانی مصنوعات کی امریکہ میں برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے ملکی تجارتی و صنعتی شعبہ ترقی کریگا۔
44