اسلام آباد (عظیم صدیقی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت تبدیل ہو رہی ہے احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق نے پنجاب قیادت کی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کر لی ہے۔ میاں نواز شریف کی طلبی پر میاں شہباز شریف’ سردار ایاز صادق’ رانا ثناء اﷲ’ ملک احمد خان لندن جا رہے ہیں وہاں مشاورت ہو گی کہ ضمنی الیکشن جو صرف تین چار ماہ کیلئے ہوں گے میں حصہ لیا جائے یا نہیں۔ لیکن حکمران اتحاد نے فی الحال یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جبکہ ان قومی اسمبلی کی تمام نشستوں پر صرف عمران خان ہی امیدوار ہوں گے صورتحال غیر یقینی ہے اور اگلے ہفتے ہی واضح ہو گی۔
50