41

سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پنجاب نے سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دیدی ہے سرگودھا’ کوٹمومن’ ساہیوال’ شاہپور’ بھلوال’ بھیرہ’ سلانوالی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا گیا ہے اسی طرح ساتوں تحصیلوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ گرائونڈز بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے مثبت سرگرمیوں کی طرف لایا جاسکے ان خیالات کا اظہار صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن و ٹریڈ ونگ کے راہنما حاجی محمد ارشد محمود نے کیا انہوں نے کہا کہ ساتوں تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے جہاں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا وہاں پر بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی بھی دستیاب ہونگے پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے عمران خان خود کپتان رہے ہیں اور وہ کھیلوں کی افادیت سے آشنا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں