34

ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا ایوننگ اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈ یکیشن کمیٹی کا ایوننگ اجلاس ڈپٹی کمشنر فیصل عبا س مانگٹ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد خلیل نے مہم پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ یو نیسف وعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، سپیشل سپروائزرز و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کیا جائے اورضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں یونیسف کی ٹیم نے مہم پر عملدرآمد کی رپورٹ شیئرکی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی کو مؤثر مانیٹرنگ کی تاکیدکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں