فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصا ف مینارٹیز ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کے انفا ر میشن سیکرٹری عاصم سندھو نے کہاکہ عمران خان اورپی ٹی آئی عوامی مقبولیت کے آسمان کو چھو رہی ہے ،( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کر رہے ،پوری قوم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عمران خان کا بیانیہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ، امپورٹڈ حکمر ا نو ں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے جبکہ کرپٹ اور چور حکمر ان اپنے کیسز ختم کروانے میں مصروف ہیں او رمعیشت کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن رائونڈ شروع ہو چکا ہے لہذا کارکنان الیکشن کی تیا ر یا ں شروع کر دیں ، آئندہ الیکشن میں ملک کرپٹ اور چوروں کو عبرتناک شکست دی جائیگی ۔
39