40

مستورات کے تنازعہ پر مخالفین نے گھر آئے مہمان کو قتل کر دیا

پروآ (بیوروچیف) تھانہ پروآ کی حدود شاہ حسین میں مستورات کے تنازعہ پر گھر آئے مہمان نے واحد نور وزیر کو مسجد کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں علاقہ شاہ حسین میں نماز کیلئے جانے ولے 25سالہ واحد نور وزیر ولد علی داد سکنہ دتہ خیل حال شاہ حسین کو گھر میں آئے مہمان عصمت اللہ وزیر نے مسجد کے دروازے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اپنے دوسرے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقتول کے والد کی علی داد کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عصمت اللہ کیساتھ انکا تنازعہ مستورات تھا جس کا فیصلہ بھی ہوچکا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں