18

عمران خان کی خواہش پر ملک دیوالیہ نہیں ہو سکتا

فیصل آباد( پ ر) جنرل سیکر ٹر ی پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پرملک دیوالیہ نہیں ہوسکتا۔اتحادی حکومت ہرممکن کوشش کرکے پاکستان کو مسا ئل کی دلدل سے نکال رہی ہے ۔ عمران نیازی چارسالوںمیں پاکستان کو ا ند ھے کنویں میں دھکیلااورجب اس کواسمبلی سے باہرپھینکاتواب و ا و یلامچارہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ا گر تحریک عدم اعتمادکے ذریعے نیا ز ی کوکرسی سے نہ اتارتے توآج پا کستان صومایہ اورسری لنکابن گیا ہو تا،اللہ کاخاص فضل ہے کہ اس نے جھوٹ اورتکبرسے لبریز شخص سے پاکستان اورقوم کونجات دلائی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے اقتدارچیلنج کے طورپرقبول کیااورآج پاکستان رفتہ رفتہ ترقی کی راہ پرگامزن ہورہاہے رفتاراس لئے کم ہے کہ چارسالوںمیں جومعیشت اوراداروںکے ساتھ عمران نیازی نے کھلواڑکیاہے وہ انتہائی تشویشناک ہے جس کوسدھارنے کے لئے بہت مشکل اوربڑے فیصلے لئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوانتشاراورگالم گلوچ کے سواکوئی دوسراکام نہیں آتا،کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں اہل کراچی نے مستردکرکے دماغ ٹھکانے لگادیاہے جس دن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے کراچی سے بھی براحشرکریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں