فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں فرائض سرانجام دینے والے 85اسسٹنٹ کمشنرز اورگریڈ 17کے افسران کو گریڈ 18میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ایڈیشنل سیکرٹری رولز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ محمد سبحان بٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ صوبائی سلیکشن بورڈ کی طرف سے 85افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی جن میں اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد عمرمقبول ‘ایڈیشنل ڈائریکٹرپنجاب فوڈاتھارٹی فیصل آباد مس عفت النساء ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل فیصل سلطان’سابق اے سی سٹی سید ایوب بخاری’اسسٹنٹ ڈائریکٹرانوسٹی گیشن اینٹی کرپشن جھنگ محمد عرفان انور’اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ فیصل عباس’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چنیوٹ محمد طلحہ سعید دیگر اضلاع سے علی باجوہ’عبدالسلام عارف’رضوان محمود’اعجازاحمد’محمد شبیر’محمد نعیم’شیراز منظور’ساجد صفدر’عمران احمد سلیم’عامر شاہین رانجھا’ارشاد احمد’منیرمصطفی’محمد عرفان خالد’شاہد ندیم’ظہورحسین ‘شبیرحسین’شاہد عباس’بشیراحمد’محمد وسیم’فرخ تحصیل’محمداعجاز’محمد سلیم’محمد افضل’محمد اشفاق’شہبازاحمد’غلام سرور اوردیگرشامل ہیں۔
42