33

آئندہ انتخابات میں ریاض فتیانہ کی قیادت میں شرکت کرینگے

کمالیہ(نامہ نگار) سابق کونسلر و رہنما تحریک انصاف خادم مسیح گل نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں ریاض فتیانہ کی قیادت میں بھرپور شرکت کریں گے اور ان کی جیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اقلیتی برادری کی حمایت ہمیشہ سے ریاض فتیانہ کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی کیونکہ یہ ایک عوامی لیڈر ہیں جو کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض فتیانہ کی عوامی حمایت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور انتخابات میں انہیں اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے اسی لئے وہ آئے روز مختلف عوامی اجتماعات میں جا کر اپنا اعتماد بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں