36

عوام الناس انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے فہرستوں میں اندراج یقینی بنائیں

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ غلام عباس کھوکھرنے کہا ہے کہ عوام الناس انتخابی شیڈول کے جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنا ئیں الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس اور ا نتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امید و ا ر وں کو آگاہ کرتا ہے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 39 کے تحت انتخابات کے شیڈول کے جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جا ئیگا جسکے بعد ووٹ کے اندراج منتقلی و درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جا ئیگا۔ عو ا م الناس اور رائے د ہند گان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب اسمبلی الیکشنز اور قومی ا سمبلی کی خا لی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈ ول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج و منتقلی، حذف ا وردرستگی کوائف کروا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں