46

تیز رفتار بس کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جھنگ (نامہ نگار) فیصل آباد روڑ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ نوجوان محمد عثمان ولد محمد حنیف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیصل آباد روڑ پر کسی کام کی غرعض سے جا رہا تھا کہ موچی والا کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس نے اسے ٹکر دے ماری ۔ حادثہ کے نتیجہ میں محمد عثمان شدیدزخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں