39

جھمرہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ ڈاکو اسلحہ سمیت پکڑ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جھمرہ پولیس نے واردات کرکے فرار ہونیوالے ڈاکو کو تعاقب کرکے پکڑ لیا حراست میں لیا جانیوالا ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلا’بتایا جاتا ہے کہ 2مسلح ڈاکو چنیوٹ روڈ پر شہری سے نقدی چھین کر فرار ہوئے تو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ میاں واجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو جھمرہ ریلوے روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا توانہوں نے فرار ہونیکی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے پکڑے جانے والے ڈاکو سے باز پرس شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں