لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف کی سزائوں کیخلاف زیر التوا معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے
34