فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ نے مزید 28وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے زیورات’نقدی’موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیاگیا’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کوپکڑنے میں ناکام ‘شہری آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 192ر۔ب کے قریب ڈاکوئوں نے محمد صدیق سے نقدی’ موبائل فون’چنیوٹ روڈ سے شہبازاحمد سے گن پوائنٹ پر نقدی فون چھین لیا’سول ہسپتال کے باہر سے دومسلح ڈاکوئوں نے شہری گلزاراحمد سے فون’ نقدی’رضاآباد کے علاقہ میں سلطان نواز کی دکان پرگاہک بن کر آنیوالے مسلح ڈاکوئوں نے دن بھرکی سیل اورموبائل فون’93گ ب کے قاری شبیراحمد سے ڈاکوموٹرسائیکل ’35ہزار روپے’ 428گ ب کے قلب عباس سے آفتاب سے لاکھوں کا سامان اورنقدی لوٹ لی گئی’ماموں کانجن کے علاقہ عالم شاہ سے نامعلوم چور علی کا ٹرانسفارمر’435گ ب سے ڈاکو شہری ساجد الیاس کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے موٹرسائیکل اورنقدی چھین کر فرار ہوگئے۔نشاط آباد کے علاقہ 5ج ب کمال پور سے محمد ارسلان’الرشید ہسپتال سے وقار احمد’ضلع کونسل سے محمد عرفان خادم’رشید آباد سے محمد اسامہ’جناح کالونی سے حافظ محمد آصف سے نقدی ‘گلبرگ کے علاقہ پروین میرج ہال کے باہر سے رانا مقبول’رضاآباد کے حفیظ الرحمن ‘مدینہ ٹائون سے اسحاق’ پپیلزٹائون سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چور لے کر رفوچکر ہوگئے۔نشاط آباد کے علاقہ وسیم ٹائون کے ریاض خادم علی کے ڈیرہ سے نامعلوم چور لاکھوں کے مویشی’مدینہ ٹائون کے علاقہ 208ر۔ب کے شہبازاورمنصورآباد کے گھروں کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ونقدی اورقیمتی سامان چرا لیاگیا’120ج ب کے افضل کی دکان کی چھت پھاڑکر لاکھوں کے کریانہ کا سامان اورنقدی لوٹ لی’انارکلی بازار سے ارسلان خالد کی ماموں کی بیٹی سے دونامعلوم مسلح ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگئے’21گ ب کے یٰسین ریلوے ٹریک کا سامان لے اڑا’65گ ب کے مبشرالحق کے گھر کے تالے توڑکر لاکھوں کا قیمتی سامان لے اڑے’365گ ب کے فرزند علی کے گھر کے کالین اوردیگر سامان’260ر۔ب کے غلام محی الدین کی فیکٹری سے چارلاکھ سے زائد مالیت کا سامان ‘کیبل’الیکٹرک کا سامان چور لے کر فرار ہوگئے’172گ ب کے گلفام کے گھر کے تالے توڑکر زیورات نقدی اورقیمتی سامان چور لے اڑے’پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اورڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔
42